گیارہ جماعتیں مل کر پی ٹی آئی کے جلسے کے برابر جلسہ نہ کرسکیں۔شوکت یوسفزئی

ویب ڈیسک ( پشاور)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے بلوچستان میں پی ڈی ایم کے آج کے جلسے کے حوالے سے کہا کہ ،اپوزیشن آج کوئٹہ میں تیسرا فلاپ جلسہ کرے گی شوکت یوسفزئی ۔نواز شریف کی تقریر نے بلاول کو بھی بدظن کر دیا ہے۔ شاید بلاول کو یاد آرہا ہے کہ نوازشریف ان کی والدہ کے بارے میں کیا کہتے تھے۔۔ پیپلزپارٹی نے جو کچھ کراچی میں کیا کہتے ہو بیگم صفدر کو سمجھ آ جانا چاہیے ۔
انکا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اے میں شامل جماعتوں کو ایک دوسرے پر اعتمادنہیں رہا۔ گیارہ جماعتیں مل کر پی ٹی آئی کے جلسے کے برابر جلسہ نہ کرسکیں۔شوکت یوسفزئی نے کہا کہ آئندہ جلسے میں پی ڈی ایم کی آدھی لیڈرشپ غائب ہوگی ۔ یہ جتنے بھی جلسے کر لیں شور مچائیں حکومت کسی دبا میں نہیں آئے گی۔اپوزیشن کو این ار او کسی صورت نہیں ملے گا ۔