bannu 1

اہلیان کوٹ عادل کاپولیس گردی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

ویب ڈیسک(بنوں) اہلیان کوٹ عادل کوٹ دائم نے پولیس گردی کے خلاف تھانہ صدر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ صدر پولیس نے ہمارے چھ افراد کو تشدد کا نشانہ بنا کر گرفتار کیاہواہے۔ کوٹ عادل کے راستے پر ڈمپر اور ٹریکٹروں کی آمد بند کرنے کیلئے ایک ماہ سے احتجاج کر رہے ہیں۔ روڈ کھنڈرات کی شکل اختیار کرنے لگ گئے ،گرد و غبار نے مختلف بیماریوں میں مبتلا کر دیاہے ۔ ا نتظامیہ نے صرف معدنیات کا ٹھیکہ دیا عوام کی جان کی فکر نہیںہے۔ گاڑیوں کیلئے کرم میں راستہ بنایا گیا ہے لیکن وہ اپنی بچت کی خاطر ہماری جانوں سے کھیلنے لگے ہیں۔ احتجاج کرنے پر گزشتہ روز کوٹ عادل میں پولیس نے لاٹھی چارج کرکے بدترین تشددکیا اور چھ افراد کو گرفتار کیا۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ کرش مشینوں کو شہر سے دور منتقل کیا جائے اور کوٹ عادل کے راستے کو دوبارہ استعمال نہ کیا جائے۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ، مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق