unnamed 8

بلاول بھٹو ویڈیو لنک کے ذریعے کوئٹہ جلسے سے خطاب کریں گے

ویب ڈیسک( گلگت بلتستان)چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کا پی ڈی ایم جلسہ کے لئے کوئٹہ نا جانے کا حتمی فیصلہ کر لیاہے۔ زرائع کے مطابق بلاول بھٹو گلگت بلتستان سے ویڈیو لنک کے ذریعے پی ڈی ایم کوئٹہ جلسے سے خطاب کریں گے ۔بلاول بھٹو کے ویڈیو لنک خطاب کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ بلاول گلگت بلتستان کے انتخابات کے لیے وہاں موجود ہیں ۔کوئٹہ میں پی ڈی ایم کے آج ہونے والے جلسے کے لیے تیاریاں مکمل ہو گئی ہیں اور مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین اور مرکزی رہنما کوئٹہ پہنچ گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا حکومت امن کے قیام میں ناکام ہو چکی، بلاول بھٹو