download 4 16

صحافی علی عمران سید کے لاپتا ہونے اور واپسی کا نوٹس لے لیا۔ وزیراعظم

ویب ڈیسک (اسلام آباد): نجی ٹی وی چینل کے صحافی علی عمران سید کے لاپتا ہونے کا معاملہ، اعلامیہ وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے صحافی علی عمران سید کے لاپتا ہونے اور واپسی کا نوٹس لے لیا، وزیراعظم کی ہدایت پر جوائنٹ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم کردی گئی، جوائنٹ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی وزارت داخلہ کی جانب سے بنائی گئی ہے، ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈی جی احسان صادق جوائنٹ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی سربراہ ہوں گے، کمیٹی میں ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ سندھ، جوائنٹ ڈائریکٹر جنرل آئی بی سندھ شامل ہوں گے، کمیٹی میں ڈی آئی جی ایسٹ کراچی بھی شامل ہوں گے، کمیٹی وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان قریبی رابطہ یقینی بنائے گی، اعلامیہ کمیٹی واقعہ کے پس پردہ مقاصد کا تعین کرے گی اور اپنی رپورٹ پیش کرے گی، کمیٹی میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی مساوی نمائیندگی یقینی بنائی گئی ہے، رپورٹ کو منصفانہ اور شفاف بنانے کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کی ان پٹ شامل کی جائیگی۔

مزید پڑھیں:  دہشتگردوں کو دستیاب غیر ملکی اسلحہ خطے کی سلامتی کیلئے خطرہ قرار