3C892224 FFB5 41F7 91D0 CED918295666 cx0 cy7 cw0 w1200 r1

ملک بھر کورونا سے متاثرہ ہیلتھ ورکرز کی مجموعی تعداد 8300 میں سے 88ہیلتھ ورکرزجاں بحق ہو چکے ہیں

ویب ڈیسک(اسلام آباد)ملک بھر کورونا سے متاثرہ ہیلتھ ورکرز کی مجموعی تعداد 8300 ہوگئی ہے۔کورونا وائرس نے اب تک 88 ہیلتھ ورکرز کی جانیں لے لی۔متاثرہ ہیلتھ ورکرز میں سے7964 صحتیاب ہوچکے ہیں۔سب سے زیادہ سندھ میں 34 ہیلتھ ورکرز وفات پاچکے ہیں۔ خیبر پختونخوا میں 21، پنجاب میں 14 ہیلتھ ورکرز جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔بلوچستان کے 8، اسلام آباد کے 5 ہیلتھ ورکرز وفات پاچکے ہیں۔آزاد کشمیر کے 3 اور گلگت بلتستان کے بھی 3 ڈاکٹر جاں بحق ہوئے ہیں۔ دستاویزکورونا سے اب تک 5111 ڈاکٹر متاثر ہوچکے ہیں۔کورونا متاثرین میں 929 نرسز بھی شامل ۔کورونا کے 2260 دیگر ہیلتھ ورکرز شامل، اس وقت227 ہیلتھ ورکرز گھروں و دیگر جگہوں پر آئیسولیشن میں ہیںجبکہ 21 ہیلتھ ورکرز ہسپتالوں میں زیر علاج ہے۔

مزید پڑھیں:  امریکہ کو پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر تشویش