2096647 pdmjalsa 1603404448 164 640x480 1

پی ڈی ایم کا جلسہ آج کوئٹہ میں ہوگا۔ تیاریاں مکمل

ویب ڈیسک(کوئٹہ): بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کا جلسہ آج ہوگا، جس سے مریم نواز، بلاول بھٹو اور فضل الرحمان سمیت قائدین خطاب کریں گے، صوبائی حکومت نے سیکیورٹی کے لیے ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی، رپورٹ کے مطابق پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا آج تیسرا جلسہ کوئٹہ میں ہوگا، جس کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، جلسے سے خطاب کے لیے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز، جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر قائدین کوئٹہ پہنچ چکے ہیں،

تاہم پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی شرکت مشکوک ہے، جو گلگت بلتستان کے انتخابات کے لیے وہاں موجود ہیں، دریں اثنا بلوچستان حکومت نے پی ڈی ایم کو خبردار کیا ہے کہ جلسے میں دہشت گردی کے حملے کا خدشہ ہے تاہم اس کے باوجود مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی،جس کے لیے ہزاروں اہلکار تعینات کیے جائیں گے، اس ضمن میں چیف سیکریٹری بلوچستان فضیل اصغر کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا،

مزید پڑھیں:  اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں فلسطین کی رکنیت پر آج ووٹنگ ہوگی

جس میں جلسے کی سیکیورٹی کے لیے کوئٹہ میں 24 گھنٹے کے لیے ڈبل سواری پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا، صوبائی چیف سیکریٹری نے کہا کہ جلسے سے صوبے میں کورونا وائرس کے پھیلنے کا خطرہ موجود ہیں، اپوزیشن دہشت گردی کی اطلاعات کو سنجیدگی سے لے، قائدین اورعوام کے تحفظ کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں گے، ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب 12 بجے سے ڈبل سواری پر پاپندی کا اطلاق ہوچکا ہے، جس کا نوٹی فکیشن محکمہ داخلہ بلوچستان نے جاری کردیا ہے،دوسری جانب ٹریفک پولیس نے ایوب اسٹیڈیم میں پی ڈی ایم کے جلسے کا ٹریفک پلان جاری کردیا،

مزید پڑھیں:  کچے کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کرنے کا فیصلہ

پولیس نے ہدایت دی ہے کہ جلسہ گاہ جانے والے راستوں پر بلاوجہ رش کرنے سے گریز کیا جائے، ٹریفک رواں رکھنے کے لیے اضافی نفری تعینات کی جائے گی، علاوہ ازیں صوبائی ترجمان کے مطابق کوئٹہ کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کی جارہی ہے۔