Screen Shot 2020 10 25 at 11.55.54 AM

کلین اینڈ گرین بلیں ٹری سونامی منصوبہ تباہی کا شکار. درختوں کی کٹائی زور وشور سے جاری

ویب ڈیسک (ہری پور): کلین اینڈ گرین بلیں ٹری سونامی منصوبہ تباہی کا شکارہری پور کی تحصیل خانپور کے جنگلات میں درختوں کی کٹائی زور وشور سے جاری ، محکمہ جنگلات خاموش ہے، کلین اینڈ گرین پاکستان میں ٹمبرمافیا کی جانب سے گاؤں جب کے کہو اور پھلائی کے جنگلات کی بے دریغ کٹائی محکمہ جنگلات کی کاکردگی پہ سوالیہ نشان دن رات ہیوی لوڈر گاڑیاں سرعام قیمتی لکڑی سے لوڈ گردش کرتی ہے، خان پور روڈ پر دن کی روشنی میں عام لوگوں کو نظر آتی ہیں مگر حیرت ہے کہ یہ سب کچھ محکمہ جنگلات کے عملہ اور اعلی آفسران کو کیوں نظر نہیں آتآ ہے، اگر ایسے ہی جنگلات کی کٹائی جاری رہی اور سب کچھ ہوتا رہا تو خان پور کے جنگلات چند ماہ میں ویران اور چٹیل میدان میں تبدہل ہو جائیں گے، اہلیان خان پور نے محکمہ جنگلات کے اعلی احکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے، تاکہ جنگلات کے قدرتی حسن کو بچایا جا سکے، یہ ٹرالیاں اور ٹرک خانپور محکمہ جنگلات کی چیک ہوسٹوں سے گزرکر جاتے ہیں، انکو کوئی نہی روکتا ٹمبرمافیا کی جانب سے خانپور اور منسلک علاقوں میں جنگلات کی بے دریغ کٹائی کا سلسلہ جاری ہے، وزیراعظم عمران خان کا بلین ٹری سونامی منصوبہ تباہی کا شکار ہو چکا ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور ہائیکورٹ :خیبر پختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر نو منتخب ارکان سے حلف لینے کا حکم