70 برسوں میں پاکستان اسلامی ریاست نہ بن سکی،کوشش ہے کہ قیام پاکستان کے حقیقی مقاصد پورے کریں۔قاسم خان سوری

ویب ڈیسک(اسلام آباد) ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی قاسم خان سوری نے راولپنڈی میں الخدمت فانڈیشن کی تقریب سے خطاب کیا۔صدرالخدمت عبدالشکور،وائس چانسلر ڈاکٹرمحمدعمر،ڈاکٹرحفیظ الرحمن ودیگرنے بھی کوروناتقریب سے خطاب کیا۔ کوروناوائرس کی وجہ سے ترقی یافتہ ممالک میں لوٹ مارہوئی۔ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا کہ انسانیت کے احترام اورمسلمانوں کے جذبہ ایثارکی وجہ سے پاکستان میں ایک دکان بھی نہ لٹی ۔الخدمت فانڈ یشن،خدمت کے شعبہ میں سرفہرست ہے۔،عبدالشکو ر کی خدمات قابل ستائش ہیں۔
ڈپٹی اسپیکرکا کہنا تھا کہ ملک میں رشوت،کرپشن سمیت دیگربرائیاں موجود ہے لیکن چیرٹی بھی زیادہ جمع ہوتی ہے۔ الخدمت فانڈیشن زلزلے،سیلاب، وبائی امراض میں بے لوث خدمت کرتی ہے۔ شہیدجلال حیدربھٹی، شہید سلیم اعوان اورکوروناریلیف کے دیگر شہدا ہمارے ہیروہیں۔ 70برسوں میں پاکستان اسلامی ریاست نہ بن سکی،کوشش ہے کہ قیام پاکستان کے حقیقی مقاصد کو پورے کریں۔