جسٹس(ر) جاوید اقبال نے نیب کا اعلیٰ سطح اجلاس آج طلب کرلیا

ویب ڈیسک (اسلام آباد): چیئرمین نیب جاوید اقبال نے آج اعلیٰ اجلاس طلب، ‏ڈپٹی چیئرمین نیب، پراسیکیوٹر جنرل نیب ، ڈی جیز نیب اجلاس میں شریک ہونگے، ‏نیب نے سی پیک منصوبوں کی نگرانی کیلئے چین کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ،چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ مفرور اور اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے قانو ن کے مطابق اقدامات اٹھائے جائیں، ‏بدعنوان عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے جہاں قانون اپنا راستہ خودبنائے گا، ترجمان نیب کے مطابق عدالتوں میں نیب مقدمات کی پیروی کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔