قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 5 بجے منعقدہوگا

ویب ڈیسک(اسلام آباد)قومی اسمبلی اجلاس آج شام پانچ بجے ہوگا۔اٹھارہ نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے ۔ریڈیو پاکستان کے نکالے گئے، ملازمین کے حوالے سے توجہ دلاو نوٹس بھی اٹھارہ نکاتی ایجنڈے کا حصہ۔ آئندہ سردیوں میں گیس پریشر میں کمی ،چھبیسویں آئینی ترمیم سمیت متعدد بلز ایجنڈے میں شامل ہونگے۔امیگریشن اور نجکاری کے بلز بھی منظوری کے لئے شامل۔ اپوزیشن کی طرف سے پچھلے تین روز کی طرح آج بھی احتجاج اور کورم کی نشاندہی کا امکان بھی ہے۔