پشاورمیں مہنگائی کا طوفان ۔اشیاء خورد و نوش کی قمیتوں میں بدستوراضافہ

ویب ڈیسک( پشاور)مہنگا ئی کی لہر روکنے کا نا م نہیں لے رہی ہے۔اشیاء خورد و نوش سمیت سبز یوں کی قمیتوں میں بد ستور اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ٹما ٹر 100سے 140روپے فی کلو،سبز مر چ 150،ادرک 400روپے کلو تک پہنچ گیا۔فراشبین110روپے کلو،کریلا 90روپے،لہسن 250روپے جبکہ مٹر 250روپے کلو کے فروخت ہو نے لگے ۔
فروٹ میں سیب کی قیمت 150روپے جبکہ کیلا 70روپے،انار 140روپے،انگور 240روپے جبکہ مٹھے 125روپے تک پہنچ گئے ۔مر غی بھی اونچی اڑان کے ساتھ 183روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔