پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس سیاسی مقدمہ تھا سزا کا کوئی امکان نہیں۔وزیراعظم

ویب ڈیسک (اسلام آباد): انسداد دہشتگردی عدالت میں پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس، وزیراعظم عمران خان نے بریت کی استدعا کردی، وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے بریت کی درخواست کے ساتھ تحریری دلائل عدالت میں جمع کرائی، عبداللہ بابر اعوان ایڈوکیٹ نے عمران خان کی جانب سے دلائل انسداد دہشت گردی عدالت میں جمع کرائے، عمران خان وکیل کا کہنا تھا کہ کسی گواہ نے وزیراعظم کے مقدمے میں ملوث ہونا کا بیان نہیں دیا، وزیراعظم کے خلاف پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس کا کوئی ثبوت نہیں، پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس سیاسی مقدمہ تھا سزا کا کوئی امکان نہیں، عمران خان کو جھوٹے اور بے بنیاد مقدمے میں پھنسایا گیا، ضابطہ فوجداری کی دفعہ 265K کے تحت عمران خان کو بری کیا جائے۔