5967755c7519e

جہاں سے خطرہ ہوگا وہاں میدان جنگ بنادیں گے۔بھارت کی چین اور پاکستان کودھمکی

ویب ڈیسک (بھارت)بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر ر اجیت دوول نے نیا انڈیا کے عنوان سے کانفرنس میں اپنے جنگی عزائم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپنی زمین کے ساتھ ساتھ غیر ملکی زمین پر بھی جاکر لڑیں گے۔مزید کہنا تھا کہ غیرملکی سرزمین سیکیورٹی خطرات کا باعث ہے، بھارت پہل نہ کرنے کے ماضی کے نظریئے میں تبدیلی کر رہا ہے ۔نیو انڈیا ڈاکٹرائن کے تحت جہاں سے خطرہ ہوگا وہاں میدان جنگ بنادیں گے۔
دوسری جانب کورونا وبا سے ہلاکتوں اور متاثرین کی تعداد کے لحاظ بھارت دنیا کا دوسرا بڑا ملک بن گیا ہے لیکن اس کے باوجود نئے میزائل کے تجربات اور جنگی ساز و سامان کی خریداری جاری ہے۔
یہ پہلی مرتبہ نہیں جب بھارت نے خطے میں کشیدگی اور تناو پیدا کرنے کی کوشش کی ہو۔ حال ہی میں لداخ کی سرحدوں پر بھی جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے چین کے ساتھ جھڑپ کی جس پر منہ کی کھانی پڑی تھی۔
نئی دہلی میں ایک تقریب سے خطاب میں اجیت دوول نے دعوی کیا ہے کہ ان کے ملک نے پہلے کبھی بھی حملہ نہیں کیا بلکہ ہمیشہ اپنے دفاع میں کارروائی کی ہے۔ بھارت سیکیورٹی کے لیے خطرہ بننے والوں سے اپنی سر زمین پر بھی لڑے گا اور یہ جنگ ان ملکوں کی سرزمین تک لے جائے گا جہاں سے یہ خطرات سر اٹھا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ایران پر اسرائیلی حملہ موخر ہونے کا امکان ہے، امریکی ٹی وی