Islamabad high court 5

ارشد ملک ویڈیو سکینڈل ۔گرفتار ملزم فیصل شاہین نے ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع کر لی

ویب ڈیسک(اسلام آباد) ہائی کورٹ سابق جج ارشد ملک ویڈیو اسکینڈل میں گرفتار ملزم فیصل شاہین کا نیا انکشاف سامنے آگیا۔نا صر بٹ نے مجھ سے دھوکے سے جج ارشد ملک کے ساتھ ملاقات کی ویڈیو بنوائی ہے۔ جج ویڈیو سکینڈل میں گرفتار ملزم فیصل شاہین نے ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔ان کا کہنا تھا کہ ناصر بٹ نے بزنس میٹنگ کا کہہ کر دھوکے سے مجھ سے ویڈیو بنوائی ۔ مریم نواز، شہباز شریف و دیگر لیگی رہنماں کی نہ گرفتاری کی نہ تحقیقات ہوئیں، دوران تفتیش مجھے ایف آئی آر میں نامزد کیا گیاہے۔ملزم کا کہنا ہے کہ مریم نواز اور شہباز شریف کو گرفتار نہ کرنا جانبداری ظاہر ہوتی ہے۔ مریم نواز اور شہباز شریف کو شامل تفتیش بھی نہیں کیا گیا۔
مرکزی ملزم میاں طارق سمیت دیگر کی ضمانت ہو چکی میری ابھی تک نہیں ہوئی۔تین اکتوبر 2019 سے اڈیالہ جیل میں قید ہوں۔ملزم نے درخواست میں استدعاکی ہے کہدرخواست ضمانت بعد از گرفتاری منظور کی جائے ۔سابق جج احتساب عدالت ارشد ملک اور وفاق فریق فیصل شاہین نے سکندر ذوالقرنین ایڈووکیٹ کے ذریعے درخواست دائر کی۔

مزید پڑھیں:  بشری بی بی کا طبی معائنہ، شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹرز کو اجازت دی جائے، عمر ایوب