National Assembly 1

قومی اسمبلی نے توھین رسالت اور اسلاموفوبیا کے خلاف متفقہ قرارداد منظور کرلی

ویب ڈیسک : قومی اسمبلی نے توھین رسالت اور اسلاموفوبیا کے خلاف متفقہ قرارداد منظور کرلی، قرارداد میں فرانس میں توہین آمیز خاکوں کی دوبارہ اشاعت کے رلاوہ ناروے اور سویڈن میں قرآن پاک کی توھین کی مذمت کی گئی ہے.

قومی اسمبلی نے اپنے اجلاس میں توھین رسالت اور اسلاموفوبیا کے خلاف قرارداد منظور کرلی ہے، قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پارلیمان فرانس میں خاکوں کی دوبارہ اشاعت اور ناروے و سویڈن میں قرآن پاک کی بیحرمتی کی مذمت کرتی ہے، دنیا کے بعض حصوں میں توپین رسالت اوراسلاموفوبیا کی موجودہ لہر کی شدید مذمت کرتے ہیں، بعض ممالک کے سیاستدانوں کے بہت زیادہ قابل افسوس بیانات کی مذمت کرتے ہیں، اس طرح کے اشتعال انگیز بیانات سے دنیا بھر کے ایک ارب سے زائد مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں، دوسرے مذاھب کی توھین بالکل بھی اظہار رائے کی ازادی نہیں، عالمی وبا کے دوران بھی اسلاموفوبیا اور مسلمانوں کے جذبات میں اشتعال کی حرکتیں جاری ہیں، مذھب یا عقائد کے نام پر ہر طرح کی دھشت گردی کی مذمت کرتے ہیں، اسلام اور مسلمانوں کو دھشت گردی سے منسوب کرنا انتہائی قابل مذمت ہے، تہذیبوں کے پرامن بقائے باھمی پر زور دیتے ہیں، اقوام متحدہ سمیت دوسرے فورموں پر عدم برداشت اور اسلاموفوبیا کے خلاف حکومت پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہیں، او آئی سی میں ہر سال پندرہ مارچ کو اسلاموفوبیا کے خلاف دن منانے کے لئے اقدامات کئے جائیں، تمام مذاھب کے درمیان ہم آہنگی اور مفاہمت کے لئے وزارت خارجہ اقدامات کرے، او آئی سی کے سیکرٹری جنرل اسلاموفوبیا اور توھین اسلام کے خلاف مسلم امہ کا مشترکہ موقف دنیا کے سامنے پیش کریں.

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا :بارشوں سے جاں بحق افراد کی تعداد 36تک جا پہنچی