unnamed 70

ملک میں آج سے قومی ذیلی انسداد پولیو مہم کا آغاز

ویب ڈیسک (اسلام آباد): ملک میں آج سے قومی ذیلی انسداد پولیو مہم کا آغاز شروع، قومی ذیلی انسداد پولیو مہم ملک کے مخصوص اضلاع میں چلائی جائے گی، پولیو مہم 26 اکتوبر سے 1 نومبر تک جاری رہے گی، 128 اضلاع میں 30 ملین سے زائد بچوں کو انسداد پولیو قطرے پلائیں جائیں گے، پنجاب کے 33 اضلاع، بلوچستان کے اضلاع 33، سندھ 41، گلگت بلتستان 8، آزاد جموں و کشمیر کے 10 اضلاع میں پولیو مہم ہوگی، پولیو پروگرام کے مطابق خیبرپختونخوا کے ایک ضلع میں انسداد پولیو مہم ہوگی،7 روزہ پولیو مہم میں 2 لاکھ 10 ہزار فرنٹ لائن ورکرز گھر گھر جا کر انسداد پولیو مہم میں حصہ لیں گے، 5 روز پولیو ویکسینیشن جبکہ دو روز کیچ اپ ڈیز ہونگے، کیچ اپ ڈیز میں رہ جانے والے بچوں کی پولیو ویکسینشن ہوگی، 5 سال سے کم عمر بچوں کو انسداد پولیو قطرے ہر مہم میں پلوائے جائیں۔

مزید پڑھیں:  دبئی، سیلابی صورتحال، پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے ہیلپ لائن سینٹر قائم