115066088 mediaitem115066085

وزیراعظم عمران خان نے فیس بک سے اسلام مخالف مواد ہٹانے کے لئے مارک زکربرگ کوخط لکھا دیا

ویب ڈیسک (اسلام آباد) وزیراعظم عمران خان نے فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کوخط لکھا دیا۔عمران خان نے فیس بک سے اسلام مخالف مواد ہٹانے کا مطالبہ کرلیا ہے۔ اسلاموفوبیا سے نفرت، شدت پسندی اور تشدد بڑھ رہی ہے۔ فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے اسلاموفوبیا پھیل رہا ہے ۔ہولوکاسٹ سے متعلق سوال کرنے یا تنقید کرنے پر پابندی لگانے پر آپ کو سراہتا ہوں۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ہم مسلمانوں کے خلاف دنیا کے مختلف ممالک میں یہی صورتحال دیکھ رہے ہیں۔ بدقسمتی سے کچھ ممالک میں مسلمانوں کو شہریت کے حقوق حاصل ںہیں۔کچھ ریاستوں میں ، مسلمانوں کو ان کے شہریت کے حقوق، لباس سے لے کر عبادت تک انتخاب سے محروم کیا جارہا ہے۔
وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ فرانس میں ، اسلام کو دہشت گردی سے جوڑنے کی سازش ہو رہی ہے ۔یہ اقدامات فرانس میں مسلمانوں کو مزید پسماندہ کریں گے۔ ہولوکاسٹ کی طرح اسلاموفوبیا پر بھی فیس بک پر پابندی کی جا ئے ۔

مزید پڑھیں:  بی آر ٹی پشاور کو سالانہ اربوں روپے کے خسارے کا انکشاف


وزیراعظم کا مطا لبہ ہے کہ نفرت آمیز پیغامات بند ہونے چاہیے ۔ا یسے پیغامات جو دوسروں کے لیے ناقابل قبول ہیں ان پر پابندی ہونی چاہیے۔ دنیا کو اس وقت کا انتظار نہیں کرنا چاہیے جو اس وقت مسلمانوں کے ساتھ بھارت اور مقبوضہ کشمیر میں ہورہا ہے۔ وزیراعظم اسلاموفوبیا پر مکمل طور پر پابندی ہونی چاہئے۔ اسلاموفوبیا بنیاد پرستی کا سبب بنے گی ۔ہندوستان میں ، مسلم مخالف قوانین ، سی اے اے اور این آر سی جیسے اقدامات ، اسلامو فوبیا کے مکروہ مظاہر کے عکاس ہیں ۔ مسلمانوں کی ٹارگٹ کلنگ اور مسلمانوں کو کورونا وائرس کا ذمہ دار قرار دینا اسلامو فوبیا کا مظہر ہے ۔ نفرت،انتہا پسندی اورتشدد کی حوصلہ افزائی کررہاہے۔ وزیراعظم فیس بک کی ہولوکاسٹ پر تنقید پرعائد پابندی کی تعریف کرتا ہوں۔

مزید پڑھیں:  سائفر کیس، بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود کی اپیلوں پر آج سماعت ہوگی