190927 imrankhan videonode

پاکستان افغان عوام کے فیصلوں کے احترام کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں-وزیراعظم عمران خان

ویب ڈیسک:پاک افغان تجارت و سرمایہ کاری کانفرنس سے اپنے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان کے لوگوں کو اپنے فیصلے خود کرنا ہوں گے،افغان عوام کے فیصلوں کے احترام کی پالیسی پرعمل پیرا ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات کی ایک تاریخ ہے،ماضی میں افغانستان اور پاکستان کے درمیان اختلافات بھی پیدا ہوئے،افغانستان کے لوگوں کو اپنے فیصلے خود کرنا ہوں گے،افغان عوام کے فیصلوں کے احترام کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں، خطے کا مستقبل پاکستان اور افغانستان کے بہتر تعلقات سے ہے،پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارت سے ہم خوشحال ہو سکتے ہیں،ہمارامقصد آمدن کو بڑھانا اور ملک کوانڈسٹری کی طرف لے جانا ہے،افغانستان میں امن آنے سے پاکستان کو بہت فائدہ ہوگا، افغانستان میں امن کیلئے سب سے زیادہ کوشش پاکستان کر رہا ہے،طالبان کی امریکا سے بات کرانے میں پورا زور لگایا، افغانستان میں نقصان سے پاکستان کو تکلیف ہوتی ہے،پاکستان کوشش کر رہا ہے افغانستان میں امن آئے۔

مزید پڑھیں:  چیئرمین پبلک اکاؤ نٹس کمیٹی کے معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار
مزید پڑھیں:  کوہاٹ، چکر کوٹ بالا کی پہاڑیوں سے نوجوان کی لاش برامد

انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان میں 40سال سے انتشار ہے، افغانستان کے بعد سب سے زیادہ پاکستان دہشت گردی سے متاثر ہوا، خیبرپختونخوا دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہوا۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ پاکستان نے بھارت کےساتھ تعلقات بہتر کرنے کی کوشش کی، مسلمانوں سےنفرت کرنے والی حکومت کبھی پہلے بھارت میں نہیں آئی،بھارت میں آج جو بھی ہو رہا ہے ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا،بھارت نظریاتی طور پر پاکستان کیخلاف ہے۔