افغانستان اور پاکستان کے درمیان طورخم سرحد گیٹ بروز بدھ ہرقسم کی آمد ورفت کیلئے بند رہے گا

ویب ڈیسک: افغانستان اور پاکستان کے درمیان طورخم سرحد گیٹ کل بروز بدھ ہرقسم کی آمد ورفت کیلئے بند رہے گا-

سرکاری ذرائع نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ھے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان اہم ترین تجارتی گیٹ طورخم کو بند کردیا گیا ھے جس پر کسی بھی قسم کی پیدل آمدورفت یا تجارتی رسد لےکر آنے جانے والی گاڑیوں کو گزرنے کی اجازت نہیں ہوگی-