وزیرِاعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس کا اعلامیہ جاری

ویب ڈیسک :وزیرِاعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس کا اعلامیہ جاری، کابینہ نے فرانسیسی صدر کی طرف سے مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے کی شدید مذمت کی،اراکین کا کہنا تھا کہ کسی بھی مسلمان کے لئے نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی ناقابل برداشت اور ناقابلِ قبول ہے، مسلمانوں کے جذبات کی ترجمانی بھرپور انداز سے کی جائے گی، کسی بھی مسلمان کے لئے نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی ناقابل برداشت اور ناقابلِ قبول ہے۔