کیپٹل سٹی پولیس سکیورٹی کا جائزہ لینے کی خاطر اعلیٰ سطی میٹنگ کا انعقاد

ویب ڈیسک (پشاور): کیپٹل سٹی پولیس سکیورٹی کا جائزہ لینے کی خاطر اعلیٰ سطی میٹنگ کا انعقاد، میٹنگ کے دوران شہر کی سکیورٹی کا تفصیلی جائزہ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، امن و امان کو برقرار رکھنے اور عید میلاد النبی کے پر امن انعقاد کی خاطر شہر کی سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی، شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں کی نگرانی مزید سخت کرنے اور دیگر اداروں کے ساتھ کوارڈینیشن کو مزید موَثر بنانے کی بھی ہدایت کی، تمام مجالس اور مرکزی جلوس سمیت دیگر تقاریب کو فول پروف سکیورٹی فراہمی کو یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا، سنیفر ڈاگز اور بی ڈی یو ٹیموں کے ذریعے سویپنگ سمیت شرکاء کو تھری لئیر سکیورٹی سے گزارنے کی بھی ہدایت کی گئی۔