824224 withproteststorycopy 1421683831

فرانس میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف چارسدہ میں احتجاجی مظاہرہ

ویب ڈیسک (چارسدہ): فرانس میں حضور پاک صل وسلم کی شان میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف چارسدہ میں جے یو آئی اور عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام عظیم الشان احتجاجی مظاہرہ، ضلعی امیرمولانا گوہرشاہ سابق ایم این اے مولانا علام محمد صادق اور دیگر مقررین نے خطاب کیا، مقررین نے حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی پرسخت غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان سے عالم اسلام کے جذبات مجروح ہوئے ہیں، حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی ہکسی بھی صورت میں برداشت نہیں کریں گے، جس کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ بھی پیش کریں گے،

مزید پڑھیں:  ٹانک :نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کا عشق و محبت ہمارے دلوں کے اندر ہے کوئی مائی کا لال اسے ہمارے دلوں سے نہیں نکال سکتا ہے، حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم مسلمانوں کے دلوں میں بستے ہیں، حکومت فرانس سے سفارتی تعلقات ختم کرکے اپنے سفیروں کو واپس بلایا جائے، حکومت فرانس کی مصنوعات پر مکمل پابندی عائد کرکے ان سے بائیکاٹ کیا جائے، جلسے میں قرارداد کے ذریعے پشاور مدرسے میں بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شہیدوں کے خاندان والوں سے تعزیت کا اظہار کیا ہے، بم دھماکے موجودہ حکومت کی ناکامی ہے۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ، مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق