RRRRR

ملک بھر میں کورونا کے وار جاری۔ 773 نئے کیسز سامنے آئے ہے

ویب ڈیسک (اسلام آباد): نیشنل کمانڈ و آپریشن سنٹر سے کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری، این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا کے6 مریض جاں بحق ہوئے، 24 گھنٹوں میں ملک میں 773 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی، ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 11,190 ہے، ملک بھر میں کورونا کے 3 لاکھ 11ہزار 440 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں، ملک میں 3 لاکھ 29ہزار 375 مصدقہ کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، سندھ میں 1 لاکھ 44 ہزار 114 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، پنجاب میں 1 لاکھ 3 ہزار 082 ، کے پی میں 39119 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں،

مزید پڑھیں:  سانحہ 9 مئی کے آخری 19 ملزمان کی بھی ضمانتیں منظور

اسلام آباد میں 19181کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، گلگت بلتستان میں 4191، بلوچستان میں 15839 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، آزاد کشمیر میں کورونا کے 3849 مصدقہ کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، ملک بھر میں کورونا وائرس سے تاحال 6745 اموات ہوچکی ہیں، سندھ میں کورونا کے 2599 ، پنجاب 2336 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، خیبرپختونخوا میں 1270، اسلام آباد میں 213 کورونا مریض جاں ہو چکے ہیں، بلوچستان میں 149، گلگت بلتستان میں کورونا کے 91 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، آزاد کشمیر میں تاحال کورونا وائرس سے87 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں،

مزید پڑھیں:  غزہ میں فوری جنگ بندی کا وقت آ گیا ہے،اسحاق ڈار

24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 27133 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، ملک بھر کے 735 ہسپتالوں میں کورونا کے 853 مریض زیرعلاج ہیں، ملک بھر میں کورونا کے 93 مریض وینٹی لیٹر پر زیرعلاج ہیں، ملک بھر میں تاحال 43 لاکھ 17 ہزار 678 کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔