electric

مہنگائی کے ستائے عوام کو بجلی کی کمپنیوں سے شدید مشکلات

ویب ڈیسک: مہنگائی کے ستائے عوام کو بجلی کی کمپنیوں سے شدید مشکلات، بل ادا کرنے کے باوجود صارفین کی شنوائی نہیں ہوتی، صارفین نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے خلاف شکایات کے انبار لگا دئے، ایک سال میں نیپرا میں بجلی تقسیم کار کمپنوں کے خلاف 5 ہزار 904 شکایات درج کی ہے، نیپرا کو بجلی صارفین کی شکایات 2019-20 میں موصول ہوئیں،
نیپرا دستاویز کے مطابق کے الیکٹرک کے خلاف سب سے زیادہ 2 ہزار 231 شکایات درج کی، بجلی صارفین نے حیسکو کے خلاف 720 شکایات درج کیں، سیپکو 577 اور لیسکو کے خلاف 472 شکایات کی گئیں، نیپرا کو پیسکو کے خلاف 337 شکایات موصول ہوئیں، فیسکو کے خلاف نیپرا میں 317 شکایات درج کی گئیں، میپکو کے خلاف نیپرا میں 315 شکایات درج کی گئیں، گیپگو 234,آیئسکو کے خلاف نیپرا کو 176 شکایات موصول ہوئیں، بجلی صارفین نے کیسکو 55,ٹیسکو کے خلاف 6 شکایات درج کیں، نیپرا نے ایک سال میں 5 ہزار 125 شکایات کو نمٹایا.

مزید پڑھیں:  190 ملین پاؤنڈز ریفرنس، بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی