809176 7168998 Ali Ameen updates

نہتے کشمیری عوام بد ترین بھارتی ریاستی دہشت گردی کا شکار۔علی امین خان گنڈاپور

ویب ڈیسک (اسلام آباد): وفاقی وزیراُمور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے یوم سیاہ کے موقع پر خصوصی پیغام دیا، علی امین گنڈہ پورکا کہنا تھا کہ 27 اکتوبرکا دن کشمیر کی تاریخ میں سیاہ ترین دن ہے، بھارت نےعالمی قوانین اور تقسیم ہند کے طے شدہ اُصولوں کو روندتے ہوئے مقبوضہ کشمیر پر ناجائز قبضہ کیا، نہتے کشمیری عوام بد ترین بھارتی ریاستی دہشت گردی کا شکار ہیں، بھارت مقبوضہ جموں وکشمیر پر اپنے ناجائز قبضے کو مزید مضبوط کررہا ہے،

بھارت نے گزشتہ سال 5 اگست کو ایک مرتبہ پھر عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی دھجیاں اُڑائیں، بھارت کا مقصد مقبوضہ کشمیر کی ڈیمو گرافی کو تبدیل کرنا ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کی ایک نئی لہر شروع ہے، کشمیری نوجوانوں کو نام نہاد مقابلوں میں شہید کیا جارہا ہے، کشمیریوں کی املاک کو جلایا جارہا ہے، لاکھوں بھارتیوں کومقبوضہ کشمیر کی شہریت دی جارہی ہے،وزیراعظم نے بطور سفیر اور وکیل کشمیریوں کے حقوق کی آواز پوری دُنیا میں بلند کی ہے،

مزید پڑھیں:  سعودیہ کوپی آئی اےاورایئرپورٹس کی نجکاری میں جوائنٹ وینچرکی پیشکش

جنرل اسمبلی سے وزیراعظم کا خطاب مسئلہ کشمیر سے متعلق ان کی پالیسی اور وژن کا آئینہ دار ہے، حکومت کی کوششوں سے مسئلہ کشمیرپرعالمی حمایت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، بھارت مذہبی آزادی کے حوالے سے ایک خطرناک ملک بن چکا ہے، بھارت میں انسانی حقوق کی تنظیموں پر پابندی لگا ئی جارہی ہے، بھارت کے تمام ریاستی ادارے ہندوتوا کے نظریے کو پروان چڑھا رہے ہیں، عالمی برادری مقبوضہ کشمیرکے بگڑتے حالات کا فوری نوٹس لے،

مزید پڑھیں:  بلوچستان کابینہ کی تشکیل ڈیڑھ ماہ سے تاخیر کا شکار

بھارت کے خلاف عالمی پابندیوں کا اطلاق فوری ہونا چاہیے، ہندو انتہا پسند ایجنڈے کو روکنا علاقائی اورعالمی امن کے لیے ضروری ہے، حکومت پاکستان اورعوام کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حصول تک اُن کے ساتھ سیسہ پلائی دیوارکی طرح کھڑی رہیں گی۔