download 7 6

وزیر خارجہ کا پشاور دیرکالونی کے مدرسے میں دھماکہ کی مذمت

ویب ڈیسک (اسلام آباد): وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا پشاور دیر کالونی کے مدرسے میں دھماکہ کی شدید مذمت کی، مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آج پشاور میں مدرسے کے معصوم بچوں کو نشانہ بنایا گیا، دھماکے کے نتیجے میں متعدد بچوں کی ہلاکت اور زخمی ہونے کی اطلاع پردل گرفتہ ہوں، وزیر خارجہ کا غمزدہ خاندانوں کے ساتھ اظہار تعزیت کرتا ہوں، دہشتگردی کے خلاف اس جنگ میں پوری قوم اپنی مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے، انشاء اللہ دہشتگردی کے اس عفریت کو جڑ سے اکھاڑ کردم لیں گے،وزیر خارجہ نے اس دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کیلئے مغفرت، بلندی ء درجات اور زخمیوں کے لئے جلد صحت یابی کی دعا کی۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی کاسعودی عرب سےمتعلق شیرافضل کےبیان سےاظہارلاتعلقی