edb7a0fb 9eec 4165 bf5f e1d978adb009

وفاقی کابینہ اجلاس: پشاور دھماکے کی شدید مذمت،واقعے میں شہید ہونے والوں کیلئے فاتحہ خوانی

ویب ڈیسک: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم،کابینہ اجلاس میں پشاور دھماکے کی شدید مذمت،واقعے میں شہید ہونے والوں کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی-

کابینہ اجلاس میں 12 نکاتی ایجنڈے پرغور، ملک کی سیاسی اورمعاشی صورتحال پرتبادلہ خیال،ذرائع, کابینہ کو گندم،چینی سمیت اشیائے ضروریہ کی دستیابی پربریفنگ-

30 جنوری 2021 تک گندم کی درآمد کی ٹائم لائن پربریفنگ, چینی کے درآمدی شیڈول اورقیمتوں میں کمی سے متعلق بریفنگ, عسکری ایئرلائن کے ریگولر پبلک ٹرانسپورٹ لائسنس منسوخ کرنے کی منظوری, خلیجی ممالک کے شہزادوں کیلئے لائیو اسٹاک برآمد کرنے کی منظوری.

وفاقی کابینہ کو فوجداری قوانین میں اصلاحات سے متعلق بریفنگ, نان ٹریٹی ممالک کی جانب سے میوچل لیگل اسسٹنس کی درخواستوں کی منظوری, ٹیلی کمیونیکیشن سسٹم اورسازوسامان نصب کرنے سے متعلق پالیسی موخر-

اجلاس میں مہنگائی کے معاملے پر تفصیلی بحث،وفاقی وزراء کا مہنگائی میں کمی کیلئے ہنگامی اقدامات پر زور

وزراء کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے اقدامات درست ہیں لیکن بیوروکریسی مسائل کے حل میں رکاوٹ ہے،وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا وزیراعظم سے بیوروکریسی کے خلاف ایکشن کا مطالبہ، ان کا کہنا تھا کہ کچھ بیورو کریٹ مہنگائی میں کمی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں،مہنگائی میں کمی کیلئے حکومتی اقدامات اور احکامات پر عمل نہیں ہو رہا،وزیراعظم بیوروکریسی میں شامل ایسی کالی بھیڑوں کو نکال باہر کریں.

مزید پڑھیں:  سعودی سرمایہ کاری ،منصوبوں کی نگرانی خود کروں گا:وزیراعظم

فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ گندم بحران میں ملوث بیوروکریسی کی مکمل نشاندہی ہونی چاہئیے،کسی وزیر کی جانب سے کمزوری ہے تو اس کی بھی نشاندہی ہونی چاہئیے،فیصل واوڈا کی رائے،بیوروکریسی سیدھے سیدھے کام کو بھی مہینوں تاخیر کا شکار کر دیتی ہے،

وزیراعظم عمران خان کا اعلان کے معاملے کی تہہ تک پہنچیں گے،وزیراعظم نے اظہار خیال کرتے ہوے کہا کہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ اقدامات اٹھائے جائیں،جب تک مہنگائی کنٹرول نہیں ہوگی، چین سے نہیں بیٹھوں گا،عوام کی مشکلات کا مکمل احساس ہے، مہنگائی میں کمی میری ترجیح ہے.

وفاقی کابینہ کو گندم، چینی سمیت اشیائے ضروریہ کی دستیابی پر بریفنگ دی گئی،وزارت تجارت نے 30 جنوری 2021 تک گندم کی درآمد کی ٹائم لائن پر بریفنگ دی.

مزید پڑھیں:  اسلام آباد ہائیکورٹ، خطوط کے معاملے پر ججز سے تجاویز طلب

وزارت صنعت نے چینی کے درآمدی شیڈول اور قیمتوں میں کمی سے متعلق کابینہ کو بریفنگ دی،وفاقی کابینہ نے عسکری ائیرلائن کے ریگولر پبلک ٹرانسپورٹ لائسنس منسوخ کرنے کی منظوری دے دی،خلیجی ممالک کے شہزادوں کے لیے لائیو اسٹاک برآمد کرنے کی منظوری.

کابینہ کو فوجداری قوانین میں اصلاحات سے متعلق بریفنگ دی گئی ،وفاقی کابینہ نے ٹی سی پی کی جانب سے گندم کی درآمد کے لیے پری شپمنٹ انسپیکشن کی اجازت دے دی ،نان ٹریٹی ممالک کی جانب سے میوچل لیگل اسسٹنس کی درخواستوں کی منظوری،ٹیلی کمیونیکیشن سسٹم اور سازوسامان نصب کرنے سے متعلق پالیسی فیصلہ موخر.

انٹرنیشنل سول ایوی ایشن کی جانب سے پاس قانون کی دو شقوں میں تجویز کردہ ترامیم کی توثیق،وفاقی کابینہ نے پاکستان ریلویز کی بحالی کے پلان کی منظوری دے دی.