834606 022630 updates

پاکستان میں کورونا کی دوسری شدید لہر شروع، پابندیوں کو مزید سخت کرناپڑے گا- ڈاکٹر فیصل سلطان

ویب ڈیسک:وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا کی دوسری شدید لہر شروع ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھرمیں کورونا وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 700یومیہ سے تجاوز کرچکی ہے۔ ملک میں کورونا وائرس وبا کی دوسری شدید لہر کا آغاز ہوچکا ہے۔

مزید پڑھیں:  صوابی، بیٹے نے اپنے والد پر گولیوں کی بوچھاڑ کر دی

انہوں ںے کہ کہا کہ عوامی اور پُر ہجوم مقامات پر ماسک پہننے سمیت دیگر ایس او پیز پر عمل درآمد میں غفلت کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے کورونا وبا کی پابندیوں کو مزید سخت کرناپڑے گا۔

ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ این سی او سی میں صورت حال کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ کیسز کی بڑھتی ہوئی تعداد کو دیکھتے ہوئے زیادہ کورونا والے علاقوں میں کاروبار کےاوقات کار میں تبدیلی زیرغورہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ کورونا وائرس سے متعلق ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔

مزید پڑھیں:  پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس شروع، اپوزیشن جماعتوں کا شور شرابہ