3b1f9640 3a58 4e5c a707 d943c54863e3

پشاور کے علاقہ دیر کالونی میں مدرسہ میں دھماکہ-4 بچوں سمیت7 افراد جاں بحق 70 زخمی

ویب ڈیسک (پشاور): خیبر پختونخوا کے دارالخلافہ پشاور میں دھماکا ہوا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا پشاور کے علاقے دیر کالونی میں مدرسے میں ہوا ہے، ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں مدرسے میں پڑھنے والے 70 بچے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں،

مزید پڑھیں:  درسی کتب کی طباعت میں تاخیر، داخلہ مہم بری طرح متاثر

4 بچوں سمیت7 افراد جاں بحق ہوئے پولیس، سیکیورٹی فورسز اور ریسکیو ٹیمیں دھماکے کے مقام پر پہنچ چکی ہیں، فوری طور پر دھماکے کی نوعیت سامنے نہیں آئی ہے، زخمی بچوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور بی آر ٹی کا کنٹریکٹر عالمی ثالثی عدالت پہنچ گیا ،57ارب روپے کا دعویٰ