2092243 medicine 1602539329 378 640x480 1

ڈریپ ریگولیٹری اتھارٹی نے اینٹی وائرل دواء کی قیمت مقررکرنے کا ایس آر او جاری کردیا

ویب ڈیسک (اسلام آباد): ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے کورونا وائرس کے علاج میں معاون اینٹی وائرل دواء کی ایم آر پی مقرر کردی، ڈریپ نے اینٹی وائرل دواء ریمڈیزیور کی پیکنگ سائز کے حساب سے قیمت فکس کردی، ڈریپ ریگولیٹری اتھارٹی نے اینٹی وائرل دواء کی قیمت مقررکرنے کا ایس آر او جاری کردیا، ایس آر او کی مطابق ڈریپ نے وفاقی حکومت کی منظوری سے ریمڈیزیور دواء کی قیمت مقرر کردی ہے، ریمڈیزیور 100mg پاوڈر پر مشتمل ایک باول کی قیمت 9244 روپے مقررکی، ریمڈیزیور 100mg پر مشتمل فی محلول کی قیمت 9244 روپے مقررکی، ڈریپ کے مطابق ریمڈیزیور کی مقرر شدہ ایم آر پی کے حصول کیلئے دو شرائط ہوں گے، امپوٹرز کیلئے لازم ہوگا کہ وہ ڈریپ کی کاسٹنگ و پرائسنگ ڈویژن کو دواء کی ایم آر پی پیش کرے، ڈرگ لیبلنگ و پیکنگ رولز1986 کے تحت پیکٹ کے لیبل پر ایم آر پی پرنٹ کرے گا، ڈریپ نے رواں برس 11 جون کو "ریمڈیزیور” کی ایمرجنسی استعمال کی اجازت دیدی تھی، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے اس ضمن میں باضابطہ ایڈوائزری جاری کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  190ملین پانڈز کیس:مزید6گواہوں کے بیان قلمبند