89 1

ڈی سی اسلام آباد کے ہمراہ ٹائیگر فورس کا ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوری کے خلاف سخت ایکشن

ویب ڈیسک (اسلام آباد):ضلعی انتظامیہ کا ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوری کے خلاف سخت ایکشن، ڈی سی اسلام آباد محمد حمزہ شفقات کے ہمراہ ٹائیگر فورس بھی متحرک، ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی بڑی کاروائی، ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری کرنے کرنے والی دو بڑی فلور ملز سیل کر دی گئی، ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات خود انڈسٹریل ایریا کے دورے پر موجود اور کاروائی کر رہے ہيں، ڈی سی اسلام آباد نے آٹے کی بوريوں کا وزن بھی چيک کيا اور مختلف ملز سے آٹے کے سيمپلز بھی لیے گئے،
ذرائع کے مطابق اب تک دو بڑی فلور ملیں سیل کرنے کے علاوہ ملاوٹ کرنے والی ملوں کے خلاف کاروائی اور جرمانے، ملوں میں کام کرنے والے ورکرز سے ڈی سی اسلام آباد کی بات چیت ہوئی، کورونا ایس او پیز کا جائزہ، ایس او پیز کے مطابق کام نہ کرنے والی ملز کو نوٹسز، ڈی سی اسلام آباد میں ایس او پیز کے مطابق کام کرنے والی ملز کو سراہا۔

مزید پڑھیں:  کوئٹہ، شیخ الحدیث مولوی محمد عمر جان نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق