تاجروں کاکارخانو مارکیٹ میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

ویب ڈیسک(جمرود) جمرود،خیبر اسلحہ ایسوسی ایشن و تاجروں نے وزیر ڈھنڈ کارخانو مارکیٹ میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیاہے۔مظاہرین نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت و عقیدت کا اظہار کرکے فرانسیسی مصنوعات سے بائیکاٹ کا اعلان کردیاہے۔مظاہرین نے فرانس کے وزیراعظم کی تصویراور جھنڈا بھی جلایا۔