جنوبی افریقا کی ٹیم 12 سال کے بعد پاکستان کا دورہ کرینگے

ویب ڈیسک : کرکٹ ساوتھ افریقا کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے، کہ ان کا ایک وفد کھیل کی سرگرمیوں اور سیکیورٹی کا جائزہ لینے کیلئے جلد پاکستان کا دورہ کرے گا، اگرتمام معاملات طے پایا جاتے ہیں، تویہ جنوبی افریقا کی ٹیم کا 12 سال بعد پاکستان کا دورہ ہوگا، اس سے قبل 2007 میں پروٹیز نے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔