ریسکیو1122 کی جانب سے سپین جماعت میں میڈیکل کیمپ قائم کیا گیا

ویب ڈیسک (پشاور): ریسکیو1122 کی جانب سے سپین جماعت میں میڈیکل کیمپ قائم کیا گیا ، ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹرخطیر احمد کا کہنا تھا کہ مدرسے انتظامیہ کی درخواست پر زخمیوں کی مرہم پٹی کے لیے کیمپ قائم کیا گیا، ریسکیو1122 کی میڈیکل ٹیم، ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشز اور ادویات کیمپ میں موجود ہیں، مدرسے میں اس وقت 5 سے 6 زخمی موجود ہیں، ریسکیو1122 نے گزشتہ روز زخمیوں کو بروقت طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کیا۔