طورخم بارڈر پرہر قسم کی تجارتی سرگرمیاں بحال ، بارڈر بندش کے حوالے سے کوئی نوٹیفیکیشن نہیں ملا-حکام

ویب ڈیسک(لنڈی کوتل) طورخم سرحد ہر قسم آمدورفت کے لیے کھلا ہوا ہے۔ بارڈر حکام کے مطابق بارڈر بندش کے حوالے ابھی تک کوئی نوٹیفیکیشن جاری نہیں کیا گیا ہے۔تا ہم بارڈر پر ہر قسم کی تجارتی سرگرمیاں بحال ہیں۔ بارڈر کے دونوں اطراف گاڑیاں رواں دواں ہیں۔ طورخم سرحد پر موجود گاڑیوں کی کلیئرنس کا عمل بھی جاری ہے۔ بارڈر حکام کا کہنا تھا کہ نوٹیفیکیشن ملتے ہی بارڈر کو بند کر دیا جائے گا۔