پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ کی ایک اور بس خراب

ویب ڈیسک (پشاور): خیبر پختونخوا حکومت کی بی آر ٹی سے متعلق مشکلات ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی، بس ریپڈ ٹرانزٹ ملک سعد سٹیشن کے پاس ایک بار پھر رک گئی، بس کو مین روٹ سے ہٹانے کے لیے انتظامیہ کو کرین منگوانا پڑی، بی آرٹی سروس خرابی کے بعد 24 اکتوبر کو دوبارہ فعال کی گئی تھی، تاہم ایک ہفتے کے دوران 2 بار بسوں میں خرابی کے واقعات سامنے آچکے ہیں۔