پشاور میں تجاوزات کے خلاف آپریشن اخون آباد میں قبرستان سے تجاوزات مسمار

ویب ڈیسک (پشاور): تجاوزات کے خلاف آپریشن اخون آباد میں قبرستان سے تجاوزات مسمار، ضلعی انتظامیہ اور ٹاؤن ون پشاور انتظامیہ کے ہمراہ آپریشن کیا گیا، ناخوشگوار واقع سے بچنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری کو تعینات، کاروائی کے دوران اخون آباد میں قبرستان میں قائم دیواروں اور گھر کی غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کیا گیا،ڈپٹی کمیشنر پشاور کا کہنا تھا کہ پشاور کے تمام علاقوں میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بلا امتیاز آپریشن جاری رہے گا، جو بھی دوبارہ تجاوزات قا ئم کرے گا ان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جا ئے گی۔