چترال میں سیاحوں کی سہولت کیلئے پہلا فائیو اسٹار ہوٹل تعمیر ہوگا

ویب ڈیسک (چترال): ملک کے شمالی علاقہ جات میں سیاحتی سرگرمیوں میں تیزی کیساتھ ساتھ سیاحوں کی آمد کے باعث ہوٹل انڈسٹری میں سرمایہ کاری کے مواقع بھی بڑھنے لگے، چترال میں سیاحوں کی سہولت کیلئے پہلا فائیو اسٹار ہوٹل تعمیر ہوگا، چئیرمین نیشنل ٹورازم بورڈ کے دفتر کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی اور چیئرمین نیشنل ٹورزم کوآرڈینیشن بورڈ زلفی بخاری ہوٹل کا سنگ بنیاد رکھیں گے، چترال میں آنے والے سیاحوں کی جانب سے معیاری ہوٹلز نہ ملنے کی شکایات موصول ہوتی تھیں، جن کا ازالہ کیا جارہا ہے، نجی شعبے کے ذریعے دیگر پر فضا مقامات پر بھی سیاحوں کیلئے ہوٹلز اور ریزارٹس تعمیر ہوں گے۔