ڈریپ کا ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

ویب ڈیسک (اسلام آباد): ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے جان بچانے والی 94 ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا، ڈریپ نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، ان 94 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری کابینہ نے دی تھی، وفاقی کابینہ نے گذشتہ ماہ 22 ستمبر کو ان ادویات کی قیمتیں بڑھانے کی منظوری دی تھی، نوٹیفکیشن کے مطابق جن ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے، ان میں ہائی بلڈ پریشر، کینسر، امراض قلب کی ادویات و اینٹی ریبیز ویکسین شامل ہیں، اضافہ شدہ ایم آر پی کے حصول کیلئے دو شرائط ہوں گے، ان ادویات کی اضافہ شدہ قیمت 31 جون 2021 تک منجمد رہیں گے، ڈرگ لیبلنگ و پیکنگ رولز1986 کے تحت پیکٹ کے لیبل پر ایم آر پی پرنٹ کرے گا۔