کرونا تازہ لہر: ملک بھر میں شاپنگ مالز، دکانیں، مارکیٹین رات 10 بجے بند کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: این سی او سی کا اہم فیصلہ

ملک بھر میں شاپنگ مالز، دکانیں، مارکیٹین رات 10 بجے بند کرنے کا فیصلہ، شادی ہالز، ریسٹورنٹس بھی رات 10 بجے بند کیے جائیں گے، تفریح گاہیں اور پارک بھی شام 6 بجے بند کرنے کا فیصلہ.

میڈیکل اسٹورز، کلینک اور اسپتال کھلے رہیں گے، کل سے ملک بھر میں ماسک پہننا لازمی قرار.