یکہ توت کی حدود دیر کالونی اور ملحقہ علاقوں میں پولیس کا بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن، 55 مشتبہ افرادگرفتار

ویب ڈیسک(پشاور) تھانہ آغا میر جانی شاہ یکہ توت کی حدود دیر کالونی اور ملحقہ علاقوں میں پولیس نیبڑے پیمانے پر سرچ آپریشن کیا۔ انفارمیشن بیسڈ آپریشن کے دوران 55 مشتبہ افراد کوگرفتارکر لیا گیا ہے۔ آپریشن میں ڈسٹرکٹ پولیس کے علاہ ایلیٹ فورس، ریپڈ ریسپانس فورس، کے نائن یونٹ اور لیڈیز پولیس سمیت بم ڈسپوزل سکواڈ کے جوانوں نے بھی حصہ لیا۔آپریشن میں گھر گھر کی تلاشی کے دوران غیر قانونی اسلحہ ایمونیشن برآمدکر لئے گئے ۔ایس ایس پی آپریشنزکے مطابق گرفتار مشتبہ افراد سے تفتیش کے لئے سپیشل انٹاروگیشن ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے ۔ ضلع بھر میں انٹلی جنس بیسڈ آپریشنز اور سرچ آپریشن کا سلسلہ تیز کر دیا گیاہے۔ شہر کی سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے ۔ عید میلادالنبی کے پرامن انعقاد کی خاطر خصوصی سکیورٹی پلان ترتیب دیا جا رہا ہے۔