Shah mehmood 750x369 2

افغان شہریوں کی سہولت کیلئے پاکستان نے نئی ویزا پالیسی کا اجرا کیا۔ وزیر خارجہ

ویب ڈیسک (اسلام آباد): وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا افغان وزیر خارجہ محمد حنیف آتمر کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ کیا، افغان امن عمل خطے میں امن و امان کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال، شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان خوشحال، پرامن اور مستحکم افغانستان کا خواہاں ہے، خطے کا امن و استحکام افغانستان میں قیام امن کے ساتھ وابستہ ہے، افغان شہریوں کی سفری مشکلات کو پیش نظر رکھتے ہوئے ان کی سہولت کیلئے پاکستان نے نئی ویزا پالیسی کا اجراء کیا، وزیر خارجہ نے پاکستان کے دورہ پر آئے ہوئے افغان ویلوسی جرگہ کے اراکین کے ساتھ ہونیوالے ملاقات سے بھی افغان ہم منصب کو آگاہ کیا،

مزید پڑھیں:  وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی امریکی عہدیداران سے ملاقات، اہم امور زیربحث

بین الافغان مذاکرات کی صورت میں افغان قیادت کے پاس قیام امن کا بہترین موقع موجود ہے، افغانستان میں مستقل امن کے خواب کو شرمندہ ء تعبیر کرنے کیلئے بین الافغان مذاکرات کا نتیجہ خیز ہونا ضروری ہے، پاکستان افغانستان سمیت خطے میں امن و استحکام کیلئے اپنی مخلصانہ کاوشیں جاری رکھے گا، دونوں وزرائے خارجہ کا افعان امن عمل سمیت خطے میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے باہمی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

مزید پڑھیں:  ڈی ایچ اوز اور ایم ایس کو اجازت لے کر ڈیوٹی سٹیشن چھوڑنے کی ہدایات