download 178

بھارت پاکستان کے اندر دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے۔ صدرمملکت

ویب ڈیسک (اسلام آباد): صدرڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ بھارتی سیاستدانوں کے حالیہ شرانگیز بیانات حکمران بھارتی جتنا پارٹی کی توسیع پسندانہ ذہنیت کی عکاسی کرتے ہیں، اپنے متعدد ٹویٹس میں انہوں نے کہا کہ بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر کے ہمسایہ ممالک کے ساتھ جنگیں لڑنے کے بیانات دراصل پاکستان کے اِس موقف کی تائید کرتے ہیں کہ بھارت پاکستان کے اندر دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے، صدر نے کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ بھارت پہلے ہی اپنے مکروہ منصوبوں پر عملدرآمد کر رہا ہے، تاہم انہوں نے کہا کہ ہم اس خطرے سے آگاہ ہیں اور پاکستان کی سیکورٹی فورسز اور بہادر عوام اپنے انتہا پسند ہمسائے کے ناپاک عزائم کے خلاف جیتنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کےمہمانوں پربری نظرڈالنےوالےہردہشتگردکاخاتمہ کرینگے،آرمی چیف