mngaka 1

دیر کالونی سپین جماعت دھماکہ، ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی

ویب ڈیسک(پشاور) گزشتہ روز دیر کالونی دھماکہ ، کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار کر لی گئی ہے۔ کاونٹر ٹیرروزم ڈیپارٹمنٹ، پولیس ،قانون نافذ کرنے والے ادارے تحقیقاتی ٹیم میں شامل ہیں۔ تحقیقاتی ٹیم کے مطابق سپین جماعت سے 200 قدموں کے فاصلے پر مدرسے سے طابعلم درس کے لئے آئے تھے۔ مدرس ، اور درس و تدریس کے لئے آنیوالے طلبا ء کی ریکی کی گئی ۔ دھماکے والے روز مدرسے کے غسل خانوں میں مرمتی کام جاری تھا مزدوروں سے تفتیش جاری ہے ۔ تحقیقاتی ٹیم نی مدرسے میں زیر تعلیم ایک طابعلم کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔ طلبا ء کا ریکارڈ ، کوائف کا ڈیٹا بھی حاصل کر لیا گیا ۔ تحقیقاتی ٹیم کے مطابق مشتبہ شخص کے بیگ رکھنے کے حوالے سے بھی عینی شاہدین سے بیانات قلمبند کر لئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور، خیبر پختونخوا کابینہ کا دوسرا اجلاس 28 مارچ کو طلب