download 3 32

سرکاری و نجی دفاتر میں دفتری اوقات میں فیس ماسک لازمی استعمال کرنا ہوگا

ویب ڈیسک (اسلام آباد): نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وائرس کی دوسری لہر کے لیے گائیڈ لائینزجاری کر دی، عوامی اور رش والے مقامات پرماسک کا استعمال لازمی قرار دیا ہے، سرکاری و نجی دفاتر میں بھی دفتری اوقات کار میں فیس ماسک لازمی استعمال کرنا ہوگا، صوبوں کو ماسک کے لازمی استعمال پر عمل درآمد کے لیے ہدایات جاری کی، صوبے بازاروں, شاپنگ مالز, پبلک ٹرانسپورٹ اور ریسٹورینٹس میں ماسک سمیت دیگر ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنائیں، بیماری کا 80 فیصد پھیلاؤ اور شرح مثبت پاکستان کے 11 بڑے شہروں میں ہے، مُلک بھر میں 4374 مقامات پر 30610 آبادی کے لیے سمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاز کیا گیا ہے،کوئیٹہ، لاہور، راولپنڈی، ملتان اور پشاور میں کوروناکے زیادہ متاثرہ شہری بھی شامل ہیں، اسلام آباد, حیدر آباد، میرپور، کراچی، گلگت اور مظفر آباد بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  تارکین وطن عازمین حج کو پاسپورٹ کے اجرا کیلئے نئی پالیسی تیار