218878 115340 updates

ملک بھر میں ہفتہ عشق رسولۖ 12 سے 19 ربیع الاول منائے جانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک(اسلام آباد) ملک بھر میں ہفتہ عشق رسولۖ منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وفاقی حکومت کی ہدایت کے مطابق صوبے بھی 12 سے 19 ربیع الاول تک ہفتہ عشق رسولۖ منائیں گے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیر مذہبی امور نے ہفتہ عشق رسولۖ منانے کی تجویز دی تھی ،جس کے بعد ملک بھر میں ہفتہ عشق رسولۖ 12 سے 19 ربیع الاول تک منائے جانے کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں وفاقی کابینہ نے فرانسیسی صدر کی طرف سے مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔ حکومتی سرپرستی میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور پھر اس کے حق میں فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے بیان کے بعد دنیا بھر میں فرانس کے خلاف احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ۔ مسلم ممالک میں فرانسیسی اشیا ء کے بائیکاٹ کی مہم چل رہی ہے ۔ پارلیمنٹ سے مذمتی قرار داد بھی منظور کی گئی ہے جب کہ پاکستان نے فرانسیسی سفیر کو طلب کرکے احتجاج بھی ریکارڈ کرایا تھا۔

مزید پڑھیں:  چاول کی کھیپ میں کیڑے کی نشاندہی، روس کا پاکستان کو انتباہ جاری