391123 23413282

مہنگائی کی صورت میں عام آدمی نقصان اٹھا رہا ہے۔ خواجہ آصف

ویب ڈیسک (اسلام آباد): خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال، خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ گندم کی قیمت 1600 سو مقرر کی گئی، مارکیٹ میں اسوقت 2400 قیمت ہے، 2400 کی ہی امپورٹ بھی کی جارہی ہے، 1600 سے اگر گندم 2 ہزار نہ کی گئی تو اگلے سال گندم ناپید ہوجائیگی، ہم اپنے کسان کو تحفظ نہیں دے رہے، باہر کے فامر کو سپورٹ کر رہے ہیں، اسوقت عام آدمی کی زندگی مشکل ہوچکی ہے، ہمارا ملک زرعی ہے تاہم زراعت کو تباہ کیا جا رہا ہے، گنے کی کاشت کے پیچھے گندم کو تباہ کیا جا رہا ہے، زراعت سے جی ڈی پی گروتھ بڑھاسکتے ہیں، حکومت کی کسان مار پالیسی ہے، گندم کی کونسی لابی کو پروٹیکٹ کیا جا رہا ہے یہ وقت بتائے گا، گندم کی امدادی قیمت 1600 سے 2 ہزار مقرر کی جائے تاکہ کاشت بڑھ سکے، دوسال پہلے گندم سرپلس تھی آج امپورٹ کر رہے ہی، مہنگائی کی صورت میں عام آدمی نقصان اٹھا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  خان یونس میں اجتماعی قبر دریافت، 100 سے زائد نعشیں نکال لی گئیں