15 2 2

وفاقی وزیراسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر میں اجلاس جاری

ویب ڈیسک(اسلام آباد)وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر میں اجلاس جاری۔اجلاس میں کورونا کی دوسری لہر کے پیش نظر حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیاگیا۔اجلاس کو کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد سے متعلق بریفنگ دی جا رہی ہے۔اجلاس میں وزارت صحت کے اعلی حکام نے شرکت کی ،وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ بھی اجلاس میں شریک ہیں۔اجلاس میں سیکرٹری ہیلتھ عامر خواجہ شریک ،تعلیمی اداروں میںکورونا کیس سامنے آنے کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹرکے اجلاس میں چاروں صوبوں کے نمائندے بذریعہ ویڈیو لنک شریک ہیں۔

مزید پڑھیں:  دہشت گردی واقعات حکومت کو کمزور کرنے کی کوشش ہے،گورنر غلام علی