Screen Shot 2020 10 28 at 5.38.46 PM

پی ڈی ایم کی قیادت جیب کترے ہیں، یہ جو مرضی کرلیں ان کا احتساب ہوگا-وزیراعظم عمران خان

ویب ڈیسک: وزیراعظم عمران خان کا لاہور میں انصاف ڈاکٹرز فارم تقریب سے خطاب-

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمیں مدینہ کی ریاست سے سیکھنا چاہیے، مدینہ کی ریاست کا ماڈل دنیا کا سب سے عظیم ماڈل تھا، ہمیں اپنے نبی ﷺکی زندگی کا مطالعہ کرنا چاہیے.

وزیراعظم نے کہا کہ گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پرمسلم ممالک کے سربراہان کو خط لکھا،گستاخانہ خاکوں کی وجہ سے مسلمانوں کو بڑی تکلیف ہوتی ہے

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کورونا کے کیسزبڑھ رہے ہیں،کورونا سے متعلق آئندہ چند ماہ بہت اہم ہیں، اسموگ سے متاثرہ علاقوں میں احتیاط کرنا ہوگی-

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بغیرکارکردگی سب کی پروموشن اورتنخواہ بڑھادی جاتی ہے،فیصلے کرنیوالوں کو کھانسی آتی تھی تو بیرون ملک چلے جاتے تھے،لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں کہاں گیا نیاپاکستان؟نیاپاکستان سوئچ دبانے سے نہیں بنے گا،جدوجہد کررہے ہیں،جس سسٹم میں سزا اورجزا نہیں ہوتی وہ ناکام ہوجاتا ہے.

مزید پڑھیں:  ٹیکس کیسز میں التوا پر وزیراعظم برہم، متعلقہ افسران معطل، انکوائری کا حکم

وزیراعظم نے کہا کہ لیڈی ریڈنگ اورخیبراسپتال میں ریفارمزکیلئے عدالتوں میں جانا پڑا،جس کو نکالتے تھے وہ جا کرحکم امتناع لے لیتا تھا،مافیا سسٹم کو تبدیل نہیں ہونے دے رہا، مافیا کرپٹ سسٹم سے فائدہ اٹھا رہا ہوتا ہے،اسپتالوں میں مافیا عدالتوں سے حکم امتناع لے لیتا تھا، خیبرپختونخوا کے اسپتالوں میں تبدیلی آگئی ہے.

وزیراعظم نے کہا کہ پی ڈی ایم کی قیادت جیب کترے ہیں، یہ جو مرضی کرلیں ان کا احتساب ہوگا، اقتدارکی باریاں لینے والے اکٹھے ہوگئے،خوفزدہ ہیں،کرپٹ لوگوں نے جیلوں میں جانا ہے، خیبرپختونخوا عوام نے کبھی کسی کو دوسری باراقتدارکا موقع نہیں دیا، صحت کارڈ کی وجہ سے خیبرپختونخوا کے لوگوں نے موقع دیا.

مزید پڑھیں:  تحریک انصاف کا جمعہ کو ملک گیر احتجاج کا اعلان

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آج کی میٹنگ میں ڈاکٹریاسمین راشد گھبرائی ہوئی تھیں،میں نے کہا پنجاب کے تمام لوگوں کو ہیلتھ کارڈ دینا ہے، یاسمین راشد نے کہا پنجاب بڑا صوبہ ہے، اتنے پیسے کہاں سے آئیں گے، ہیلتھ کارڈ سے پنجاب کا پورا ہیلتھ سسٹم تبدیل ہو جائے گا،سرکاری زمینوں پراسپتال بنانے کیلئے سہولیات دیں گے،ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی وجہ سے فارما انڈسٹری نہیں بڑھ سکی.

وزیراعظم نے کہا کہ غریبوں کی مدد کرنے سے اللہ تعالیٰ کی برکت شامل ہوجاتی ہے، پہلے مرحلے میں غریبوں اوربیواؤں کو ہیلتھ کارڈ دیئے جائیں،ایک سال میں پنجاب کے تمام لوگوں کو ہیلتھ کارڈ دے دیں گے.