اداکارعثمان مختار بھی کورونا وائرس کا شکار۔مداحوں سے دعا کی اپیل

ویب ڈیسک(کراچی) اداکار عثمان مختار بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے مداحوں سے دعا کی اپیل کردی ہے۔عثمان مختار نے لوگوں سے اپنی صحت یابی کے لیے دعا کرنے کی درخواست کرتے ہوئے لوگوں کو خود کی حفاظت کرنے کی تلقین بھی کی ہے۔ملک میں کورونا کی دوسری لہر کا آغاز ہوچکا ہے جس کے بعد کورونا کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کروانے کے لیے اہم فیصلے کیے گئے ہیں جس کے تحت شہریوں کے لیے ماسک لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔
ڈراما سیریل ثبات اور انامیں بہترین اداکاری کرکے داد سمیٹنے والے اداکار عثمان مختار نے گزشتہ روز انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے بتایا کہ ان کا کووڈ 19 کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔اور ساتھ ہی مداحوں سے دعا کی درخواست کی ہے۔